ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی نے بارسلونا سے 2021 ء تک کا معاہدہ کر لیا

ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی

ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی

بارسلونا ۔۔۔ نیوز ٹائم

 ارجنٹائنی striker Lionel Messi نے کئی ماہ سے جاری افواہوں کا خاتمہ کرتے ہوئے بارسلونا سے معاہدے میں 2021 ء تک توسیع کا معاہدہ کر لیا۔ کلب حکام نے کہا ہے کہ  30 سالہ Lionel Messi نے مستقبل میں بھی ہمارے ساتھ جڑے رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن اس حوالے سے ابھی معاہدے کی دستاویزات پر دستخط نہیں ہوئے ہیں ان کا پرانا معاہدہ 2018ء میں مکمل ہو گا، Lionel Messi آئندہ برس کسی دوسرے کلب میں جانے کے لیے آزاد ہوں گے۔ گزشتہ روز صبح کلب نے نیا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے میڈیا کو آگاہ کیا ہے کہ ایف سی بارسلونا اور Lionel Messi کے درمیان نئے معاہدے پر دستخط ہو گئے جس کی رو سے ارجنٹائنی striker اب 2020-21 ء سیزن تک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے، تاہم ان کے معاہدے میں 700 ملین یورو کی  buyout clause رکھی گئی ہے، جو گذشتہ معاہدے میں 300 ملین یورو تھی، تاکہ دوبارہ Neymar کو کھونے جیسے معاملے سے بچا جا سکے، نئے معاہدے میں  Lionel Messi کی آمدنی 5 لاکھ پائونڈ فی ہفتہ ہو گی، اس کے علاوہ انھیں معاہدہ دستخط کرنے پر 80 ملین پائونڈ بونس بھی ملے گا۔

No comments.

Leave a Reply