وزیرِ اعظم شنزو آبے کے طے شدہ دورہ روس آئندہ سال مئی میں ہو گا: جاپانی وزیر ِخارجہ تارو کونو

جاپانی وزیر ِخارجہ تارو کونو

جاپانی وزیر ِخارجہ تارو کونو

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیرِ خارجہ Taro Kono نے کہا ہے کہ وہ وزیرِ اعظم Shinzo Abe کے آئندہ سال مئی میں طے شدہ دورہ روس کیلئے باقاعدہ طور پر تیاری کریں گے۔ جاپانی وزیر خارجہ Taro Kono نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ان کا حالیہ دورہ روس دونوں ملکوں کے مابین روسی زیر ِانتظام جزائر پر مشترکہ معاشی سرگرمیوں کیلئے مذاکرات کی راہ مقرر کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ مذکورہ جزائر پر جاپان کا ملکیتی دعویٰ ہے۔ جاپانی وزیرِ خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب Sergey Lavrov کے ساتھ جمعے کے روز ماسکو میں ہونے والی اپنی ملاقات کے بارے میں گفتگو کی۔  Taro Kono نے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل خطے میں میزائل دِفاع اور شمالی کوریا کے معاملات پر بعض اختلافات کے باوجود دونوں وزرائے خارجہ مخلصانہ تبادلہ خیال کیلئے اعتماد کے حامل تعلقات بنا سکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کے زیرِ انتظام وہ جزائر جن پر جاپان کا ملکیتی دعوی ہے وہاں مشترکہ معاشی سرگرمیوں کی غرض سے مذاکرات کرنے کیلئے طریقہ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جاپان کے وزیر خارجہ Taro Kono نے کہا ہے کہ عملی سطح کے مذاکرات آئندہ ماہ کے وسط میں منعقد ہوں گے۔ وزیرِ خارجہ  Taro Kono نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وزیرِ اعظم Shinzo Abe آبے کے آئندہ سال مئی میں طے شدہ دورے تک ہر اجلاس میں مثبت نتائج پیدا ہوں گے۔  حکومتِ جاپان کا یہ موقف چلا آ رہا ہے کہ اِس وقت جو مذکورہ جزائر روس کے زیرِ انتظام ہیں وہ جاپانی سرزمین کا موروثی حصہ ہیں۔  اس کا کہنا ہے کہ اِن جزائر پر دوسری جنگِ عظیم کے بعد غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply