بنگلہ دیش، ہائی کورٹ نے غاوت کے الزام میں 139 فوجیوں کی سزائے موت

ہائی کورٹ نے غاوت کے الزام میں 139 فوجیوں کی سزائے موت

ہائی کورٹ نے غاوت کے الزام میں 139 فوجیوں کی سزائے موت

ڈھاکا ۔۔۔ نیوز ٹائم

بنگلہ دیش کی ایک ہائی کورٹ نے بغاوت کے الزام میں 139 فوجیوں کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔  یہ فوجی 2009 ء میں بغاوت کے مرتکب قرار دیے گئے تھے۔ اس بغاوت کو ناکام بنا دیا گیا تھا تاہم اس دوران 57 اعلی فوجی افسران سمیت 74 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بنگلہ دیشی اٹارنی جنرل محبوبِ عالم نے گزشتہ روز بتایا کہ ڈھاکا کی ہائی کورٹ نے ان فوجیوں کی طرف سے دائر کردہ اپیل کو خارج کر دیا ہے۔ جج ظفر صدیقی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی اہلکار بنگلہ دیشی تاریخ کے بدترین انسانیت سوز حملے میں ملوث تھے جس میں ود روز کے دوران لوگوں کو فائرنگ، تشدد اور زندہ جلا کر قتل کیا گیا۔ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جا سکتی ہے جو سزائے موت پر حتمی فیصلہ دینے کی مجاز ہے۔

No comments.

Leave a Reply