اسرائیلی پارلیمنٹ کی وزیر اعظم کو کرپشن الزامات سے بچانے کی کوششیں تیز

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیلی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم Benjamin Netanyahu کو کرپشن الزامات سے بچانے کے لیے کوششیں تیز کر دیں، Benjamin Netanyahu کے خلاف کرپشن الزامات کے تحت تفتیش جاری ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومتی ارکان نے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس کے تحت تفتیشی عمل کے حوالے سے قوانین میں دو نئی شقیں شامل کی گئی ہیں۔ پہلی شق کے مطابق اٹارنی جنرل پولیس سے اب تک ہونے والی تفتیش کے نتائج معلوم کر سکتا ہے تاہم وہ اسے ظاہر نہیں کر سکے گا۔ دوسری شق کے مطابق تفتیش کے نتائج کو ظاہر کرنے والے کو ایک سال تک جیل جانا پڑ سکتا ہے۔ بل کے حق میں 46 جبکہ مخالفت میں 36 ووٹ آئے جبکہ اس پر ابھی مزید دو بار ووٹنگ ہونا باقی ہے جس کے بعد یہ قانونی شکل اختیار کر سکے گا۔ اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نئے قانون کا مقصد وزیر اعظم Benjamin Netanyahu کو کرپشن کے الزامات کے تحت جاری تفتیش سے بچانا ہے۔

No comments.

Leave a Reply