زمبابوے: رابرٹ موگابے کی کابینہ تحلیل کر دی گئی

زمبابوے کے نئے صدر ایمرسن منانگاگوا

زمبابوے کے نئے صدر ایمرسن منانگاگوا

ہرارے ۔۔۔ نیوز ٹائم

زمبابوے کے نئے صدر Emmerson Mnangagwa نے سابق صدر Robert Mugabe کی تشکیل دی گئی کابینہ کو تحلیل کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوے کے صدر Emmerson Mnangagwa نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے تین دن بعد پیر کے روز سابق صدر Robert Mugabe کی تشکیل کردہ کابینہ کو تحلیل کر دیا ہے۔ صدر کے چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر Emmerson Mnangagwa جلد ہی نئی کابینہ تشکیل دیں گے، اس حوالے سے مشاورتی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply