نواز شریف کے وکیل غیر حاضر، نیب ریفرنسز کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی

سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز ، داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے

سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز ، داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں Al Azizia اور ہل میٹل ریفرنسز کی سماعت نواز شریف کے وکیل Khawaja Harris کی غیر حاضری کے سبب 4 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی Maryam Nawaz داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے  تاہم وکیل کے نہ آنے پر نواز شریف نے تینوں ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف Al Azizia اور ہل میٹل ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔ سماعت کے ملتوی ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف جوڈیشل اکیڈمی سے واپس روانہ ہو گئے۔ قبل ازیں نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے لیے آج صبح لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ گزشتہ روز بھی نواز شریف کے وکلا کی ٹیم احتساب عدالت نہیں پہنچ سکی تھی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عدالت کو بتایا تھا کہ نواز شریف سمیت کسی سے رابطہ نہ ہو سکا، راستے بند ہونے کی وجہ سے لاہور سے گواہ بھی نہیں پہنچ سکا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ملتوی کر دی تھی لیکن نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث آج بھی عدالت نہیں پہنچے۔

No comments.

Leave a Reply