امریکا کا سلامتی کونسل میں شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلے

اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلے

نیو یارک ۔۔۔  نیوز ٹائم

امریکا نے کہا ہے کہ  شمالی کوریا پر جنگی جنون سوار ہے اس لیے عالمی برادری اس سے سفارتی اور تجارتی تعلقات توڑ لے۔ شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے کے بعد امریکا اور جاپان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب Nikki Haley نے کہا کہ شمالی کوریا کو بار بار امن کا پیغام دیا گیا مگر Pyongyang نے امن کے بجائے تباہی کا راستہ چنا ہے۔ اس پر جنگی جنون سوار ہے۔ اگر جنگ ہوئی تو شمالی کوریا کا حکومتی نظام مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔ عالمی برادری شمالی کوریا سے سفارتی اور تجارتی تعلقات توڑ لے۔ دوسری جانب امریکی صدر Donald Trump نے اپنی ایک ٹوئٹ میں شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم امریکی حکام کی جانب سے اب تک اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے دو روز قبل اپنے نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا اور ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ اس میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد اب امریکا، شمالی کوریا کی زد میں آ گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply