فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا

میگا ایونٹ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا

میگا ایونٹ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

فٹبال ورلڈ کپ 2018 ء کے draws کا اعلان کر دیا گیا جس میں میگا ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ 2018 ء کی تیاریاں عروج پر ہیں، میگا ایونٹ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا، جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ جرمنی نے 2014 ء میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں ارجنٹائن کو ہرا کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ فٹبال ورلڈ کپ 2018 ء کے draws کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، ورلڈ کپ میں شامل 32 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے شروع میں فیفا ورلڈ کپ 2018 ء میں شرکت کرنے والی 32 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوئی تھی، میزبان ہونے کی حیثیت سے روس نے براہ راست ایونٹ میں شرکت کا ٹکٹ پایا تھا، اس کے بعد برازیل نے میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کر کے پہلی ٹیم کا اعزاز پایا تھا جبکہ پیرو 32ویں اور آخری ٹیم تھی۔

اعلان کردہ مکمل گروپس مندرجہ ذیل ہیں:

گروپ اے: روس، سعودی عرب، مصر، یوراگوئے

گروپ بی: پرتگال، سپین، مراکش، ایران

گروپ سی: فرانس، آسٹریلیا، پیرو، ڈنمارک

گروپ ڈی: آرجنٹینا، آئیس لینڈ، کروئیشیا، نائیجیریا

گروپ ای: برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا، سائیبیریا

گروپ ایف: جرمنی، سوئیڈن، میکسیکو، جنوبی کوریا

گروپ جی: بلجیئم، پاناما، تیونس، برطانیہ

گروپ ایچ: پولینڈ، سینیگال، کولمبیا، جاپان

No comments.

Leave a Reply