زمبابوے کے نئے صدر نے اپنی پہلی کابینہ تشکیل دے دی ہے

زمبابوے کے نئے صدر ایمرسن منانگاگوا

زمبابوے کے نئے صدر ایمرسن منانگاگوا

ہرارے ۔۔۔ نیوز ٹائم

زمبابوے کے نئے صدر Emmerson Mnangagwa نے نئی کابینہ میں اعلی فوجی افسران کو شامل کر کے انہیں اہم وزارتیں سونپ دی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد نئے صدر Emmerson Mnangagwa نے اپنی پہلی کابینہ تشکیل دے دی ہے جس میں فوجی افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ نئے صدر نے فضائیہ کے ایئر مارشل Perence Shiri  کو وزیر زراعت مقرر کر دیا جبکہ سابق صدر  Robert Mugabe کا تختہ الٹنے کے بعد قوم سے خطاب کرنے والے فوجی جنرل Sibusiso Moyo کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپ دیا۔ سابق فوجیوں کی تنظیم کے سربراہ Chris Mutsvangwa کو وزیر اطلاعات بنا دیا گیا۔ اعلی ملٹری افسران کو کابینہ میں شامل کرنے پر نئے صدر Emmerson Mnangagwa  کو تنقید کا سامنا ہے  اور مخالفین کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی اعلی قیادت کو اہم وزارتیں دینا غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ نئے وزیر زراعت پیرنس شیری 1980 ء میں Robert Mugabe کے دور حکومت میں عام شہریوں کے قتل عام میں بھی ملوث تھے۔  زمبابوے کی سیاست میں ملکی افواج کا کردار متنازع رہا ہے اور  Robert Mugabe کے 37 سال تک برسراقتدار رہنے کی وجہ بھی فوج کی حمایت کو قرار دیا جا رہا ہے۔ نئی کابینہ میں  Robert Mugabe حکومت کے وزرا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ حکومت نے ان سابق فوجی افسران کو بھی کیبنٹ کا حصہ بنایا ہے جو ماضی میں سابق صدر  Robert Mugabe کو سپورٹ کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ  Robert Mugabe کی جانب سے اہلیہ کو نائب صدر بنانے کے فیصلے کے بعد فوج نے دارالحکومت کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور   Robert Mugabe کو ان کی رہائش گاہ میں نظربند کر دیا تھا جس کے نتیجے میں  Robert Mugabe عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

No comments.

Leave a Reply