جاپان کے شہنشاہ 30 اپریل 2019 ء کو تخت سے سبکدوش ہو جائیں گے: جاپانی وزیر اعظم

جاپان کے بادشاہ آکی ہیٹو

جاپان کے بادشاہ آکی ہیٹو

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے Emperor Akihito 30 اپریل 2019 ء کو تخت سے دستبردار ہو جائیں گے۔ جس کے بعد یکم مئی 2019ء سے ان کے بیٹے Crown Prince Naruhito تخت نشین ہو جائیں گے۔  جاپانی Emperor Akihito کی تخت سے دستبرداری کا فیصلہ گزشتہ روز کو ہونے والی Imperial House Council کے اجلاس میں کیا گیا۔ جس کی صدارت وزیر اعظم Shinzo Abe کر رہے تھے۔ جاپانی  Emperor Akihito نے اگست 2016 ء میں تخت سے دستبردار ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا امپیریل ہائوس کونسل کے فیصلے کی منظوری وزیر اعظم کی کابینہ کے 8 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی۔ جاپان کے وزیرِ اعظم Shinzo Abe کا کہنا ہے کہ ایوانِ شاہی کونسل نے Emperor Akihito کے تخت چھوڑنے کے لیے 30 اپریل 2019 ء کا انتخاب کیا ہے اور Crown Prince Naruhito کے تخت سنبھالنے کے لیے اگلے روز یعنی یکم مئی کو منتخب کیا ہے۔ جاپانی وزیر اعظم Shinzo Abe نے جمعہ کی صبح شاہی امورخانہ ایجنسی میں اس کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔  شاہی خاندان کے ارکان، پارلیمانی رہنما اور سپریم کورٹ کے جج اس اجلاس میں شریک ہوئے۔ Shinzo Abe نے اجلاس کے نتائج سے Emperor Akihito کو آگاہ کیا اور بعد میں وزیرِ اعظم کے دفتر میں ان کا اعلانِ عام کیا۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ تخت چھوڑنے کا یہ واقعہ، تقریباً 200 سال میں پہلا اور جاپان کی آئینی تاریخ میں اب تک کا پہلا ہو گا۔  Emperor Akihito کی عمر 83 سال ہے اور گزشتہ سال انہوں نے سبکدوش ہونے کی واضح خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا  کہ ان کے لیے، عمر رسیدگی میں اپنے فرائض کی ادائیگی مشکل ہو سکتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply