حماس اور اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ، حماس نے مذاکرات کا اختیار مصر کو دے دیا

حماس اور فتح  نے قاہرہ میں فلسطینی مصالحت کے معاہدے پر دستخط کیے

حماس اور فتح نے قاہرہ میں فلسطینی مصالحت کے معاہدے پر دستخط کیے

دبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلسطینی تنظیم حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے تمام تر اختیارات مصر کو سونپ دیئے ہیں۔ اس دوران مصر نے قاہرہ میں Fatah اور حماس کے وفود کے درمیان منعقد اجلاس میں تجویز پیش کی کہ فریقین کی جانب سے ایک فلسطینی کمیٹی تشکیل دی جائے جو حماس سے تعلق رکھنے والے ملازمین اور ان کی تنخواہوں کے معاملے کی نگرانی کرے۔ مصر کی یہ تجویز Fatah اور حماس کے درمیان اختلافات میں شدت آنے کی خبروں کے درمیان میں سامنے آئی ہے۔ یہ اختلافات اس امر کا نتیجہ ہے جس کے مطابق حماس سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے فلسطینی اتھارٹی کے ملازمین کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔ اس کے علاوہ Fatah نے بھی حماس کے ملازمین کا معاملہ سنھبالنے سے انکار کر دیا اور سرکاری طور پر مطالبہ کیا ہے کہ حماس غزہ کی پٹی میں اپنے ملالزمین کی تعداد آدھی کر دے۔

No comments.

Leave a Reply