جاپان کے جنوبی پریفیکچر اوکیناوا میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس

جاپان کے جنوبی پریفیکچر اوکیناوا میں گزشتہ روز ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس میڈیا کو دکھائی گئی

جاپان کے جنوبی پریفیکچر اوکیناوا میں گزشتہ روز ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس میڈیا کو دکھائی گئی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے جنوبی پریفیکچر Okinawaا میں yesterday ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس میڈیا کو دکھائی گئی، جو مقامی طور پر تیار کردہ Navigation Satellites سے مدد لیتی ہے۔ ایک عام سڑک کے 20 کلومیٹر طویل حصے پر اس بس کی آزمائش کا آغاز اکتوبر میں کیا گیا تھا۔ اس آزمائش میں غلطی کے امکان کو 10 میٹر سے نیچے لاتے ہوئے کئی سینٹی میٹر تک کرنے کے لیے Satellite Michibiki اور US Global Positioning System کو استعمال کیا جاتا ہے۔ سڑکوں پر نشانات، ٹریفک سگنلز اور عمارات کو انتہائی درست Tri virtual maps پر تخلیق کیا جاتا ہے۔ یہ بس Satellites کے ذریعے فراہم کردہ معلومات کی مدد سے Tri virtual maps پر اپنے موجودہ مقام کا تعین کرنے کے بعد روٹ طے کرتی ہے۔ مصنوعی ذہانت کا ایک پروگرام ریڈار سسٹم اور دیگر آلات کے ڈیٹا کی مدد سے سڑک پر موجود گاڑیوں اور رکاوٹوں کی نشاندہی کرتا ہے اور بس کی رفتار میں ردوبدل کرتا ہے۔ کابینہ کے دفتر کو امید ہے کہ ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بسوں کو ٹوکیو میں 2020 ء Olympic and Para Olympic Games میں استعمال کیا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply