حافظ سعید کا آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید

جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ اور اقوامِ متحدہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دی جانے والی پاکستانی تنظیم، Jammat-ud-Dawah کے سربراہ حافظ سعید نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لے گی۔ ذرائع ابلاغ میں منظر عام پر آنے والی اطلاعات کے مطابق حافظ سعید نے یہ بات لاہور میں کالم نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 2018 ء کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے معاملے کو اجاگر کرنا ہے۔ حافظ سعید بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سرگرم بعض شدت پسندوں کی سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ غیر جانبدار حلقے کی طرف سے حافظ سعید کے اعلان کو ملک میں شدت پسند سوچ کے حامل بعض گروپوں کو ملک کے مرکزی سیاسی دھارے میں شامل کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ سینیئر صحافی اور سیاسی امور کے تجزیہ کار عارف نظامی نے اتوار کو وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ جو ایک کوشش ہو رہی ہے  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے لے کر اب تک کوشش ہو رہی ہے کہ اس قسم کے جہادی گروپوں کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوشش ہو رہی ہے یہ پیشرفت اس کا حصہ ہے اگرچہ وہ کہتے ہیں کہ وہ رفاع عامہ کا کام کر رہے ہیں اور اگر ان پر کوئی قانونی پابندی نہیں ہے تو وہ الیکشن میں تو حصہ لے سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایسے گروپ انتخابی عمل میں ایسی سوچ کی ترویج کا باعث بنیں گے جو پاکستان کے بانی Qaid-E-Azam کے سیاسی نظریہ کے برعکس ہو گی۔  آپ دیکھ رہیں کہ ملک میں عدم برداشت اور انتہا پسندی بڑھ رہی ہے مجھے نہیں معلوم کہ یہ انتخاب میں کس قسم کی نعرے کے ساتھ آئیں گے آیا اس سے ملک میں تشدد بڑھے گا تقسیم بڑھے گی۔  لیکن یہ وہ ایجنڈا نہیں ہے جس کی بنیاد پر پاکستان بنا تھا اور Qaid-E-Azam جس کا اپنی تقریر میں اعادہ کرتے رہے۔ واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں شریک ایک آزاد امیدوار کو ایک نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کی حمایت حاصل تھی۔  ملی مسلم لیگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے Jammat-ud-Dawah کی حمایت حاصل ہے لیکن تاحال یہ بطور سیاسی جماعت ابھی تک الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹر نہیں ہے۔ حافظ سیعد رواں سال جنوری سے اپنے گھر پر نظر بند تھے اور گزشتہ ہفتے لاہور ہائی کورٹ نے انھیں عدم ثبوت کی بنا پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ بھارت ممبئی میں 2008ء میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام حافظ سعید پر عائد کرتا ہے، حافظ سعید اس الزام کو مسترد کرتے ہیں۔ حافظ سعید Jammat-ud-Dawah اور فلاحِ انسانیت فائونڈیشن کے سربراہ ہیں اور ان دونوں تنظیموں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی اور امریکہ، دہشت گرد تنظیمیں قرار دے چکے ہیں۔امریکہ نے حافظ سعید کی گرفتاری میں مدد دینے پر ایک کروڑ ڈالر انعام مقرر کر رکھا ہے۔

No comments.

Leave a Reply