مہاجرین معاملہ، امریکہ، اقوام متحدہ کے معاہدے سے الگ

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مہاجرین کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ایک معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ایک معاہدے سے الگ ہو گیا ہے۔ امریکی سفیر Nikki Haley کے مطابق مہاجرین اور پناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری سے متعلق یہ منصوبہ امریکی پالیسی سے متصادم ہے۔ ستمبر 2016ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران 193 رکن ممالک نے مہاجرین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک سیاسی معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔اس معاہدے کو New York Declaration for Refugees and Migrants کا نام دیا گیا تھا۔ اس معاہدے کا مقصد دنیا بھر میں تارکین وطن کو تعلیم اور روزگار تک رسائی ممکن بنانا ہے تاہم اس معاہدے پر عمل کرنا لازم نہیں تھا۔ گزشتہ روز امریکی مشن نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو آگاہ کیا کہ New York Declaration for Refugees and Migrants میں بیشتر شرائط ایسی ہے جو امریکہ کی مہاجرت کی پالیسی کے برعکس ہیں۔ اسی باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس بین الاقوامی سطح پر حتمی اتفاق رائے حاصل کرنے والے اس معاہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر Nikki Haley نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں مہاجرین اور تارکین وطن کی مدد کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔ لیکن امریکہ کی امیگریشن پالیسی کا فیصلہ صرف اور  امریکی شہری ہی کر سکتے ہیں۔ امریکی سفیر نے مزید کہا ہے کہ ہم امریکہ کے بہترین مفاد میں فیصلہ کریں گے کہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کیسے کی جائے اور کس کو امریکہ میں داخلے کی اجازت دی جائے۔ Nikki Haley کے مطابق New York Declaration for Refugees and Migrants میں طے شدہ عالمی طریقہ کار امریکہ کی خودمختاری کے لیے سازگار نہیں ہے۔

No comments.

Leave a Reply