زمین گول ہے، تو کیوں؟

اگر زمین چپٹی ہوتی تو زمین کی سطح پر کشش ثقل کا زور مرکز میں سب سے زیادہ ہوتا

اگر زمین چپٹی ہوتی تو زمین کی سطح پر کشش ثقل کا زور مرکز میں سب سے زیادہ ہوتا

نیوز ٹائم

زمین گول ہے، تو کیوں؟ ٹیکنالوجی ویب سائٹ نے کشش ثقل کی مدد سے بہترین توجیح پیش کر دی۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اگر زمین چپٹی ہوتی تو زمین کی سطح پر کشش ثقل کا زور مرکز میں سب سے زیادہ ہوتا اور جیسے جیسے مرکز سے فاصلہ بڑھتا جاتا یہ زور کم ہوتا جاتا۔ رپورٹ کے مطابق زمین کی سطح پر کشش ثقل کا زور یکساں نہ ہونے کے باعث کھیلوں کے دوران حادثات ہوتے۔  گیند اچھالنے پر کتنی اونچائی یا نیچے پر جاتی اس کا دارومدار اس بات پر ہوتا کہ آپ دنیا کے کس حصے میں موجود ہیں اور زمین کے مرکز سے کتنی دور ہیں۔ اس کے علاوہ درخت زمین کے مرکز کے قریب تو سیدھے کھڑے رہتے لیکن جیسے جیسے فاصلہ بڑھتا جاتا کشش ثقل کا زور کم ہونے کی وجہ سے توازن نہ رکھ سکتے اور جھک جاتے۔ پانی کی سطح دنیا کے مرکز میں بڑھتی رہتی اور سِروں تک کہیں پانی نہ پہنچ پاتا جبکہ درخت سے گرنے والا سیب سر پر چوٹ بھی لگا سکتا تھا۔

No comments.

Leave a Reply