دو ہزار آٹھارہ کے سرمائی اولمپکس میں روس کی شرکت پر پابندی

جنوبی کوریا کے شہر پیونگچین میں منعقد ہونے والے 2018سرمائی اولمپکس گیمز منعقد ہوں گے

جنوبی کوریا کے شہر پیونگچین میں منعقد ہونے والے 2018سرمائی اولمپکس گیمز منعقد ہوں گے

پیونگچین ۔۔۔ نیوز ٹائم

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے Doping  کی وجہ سے روس پر آئندہ برس جنوبی کوریا کے شہر Pyeongchang میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تاہم روس کے وہ Athletics جو یہ ثابت کر سکیں گے کہ وہ Doping میں ملوث نہیں انھیں نیوٹرل پرچم کے تحت جنوبی کوریا میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ روس نے 2014 ء میں Sochi کے سرمائی اولمپکس کی میزبانی کی تھی اور اس دوران سرکاری سرپرستی میں Doping کی شکایات موصول ہونے کے بعد یہ تحقیقات شروع کی گئیں۔ آئی او سی کے چیئرمین Thomas اور ان کے بورڈ نے 17 ماہ کی تحقیقاتی رپورٹوں اور تجاویز کو پڑھنے کے بعد منگل کو اس فیصلے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے سابق صدر Samuel Schmid کی قیادت میں 17 ماہ تک ان شکایات کی تحقیقات کی گئیں۔ روس کی اولمپک کمیٹی کو معطل کر دیا گیا ہے لیکن آئی او سی نے کہا ہے کہ روسی کھلاڑیوں کو فروری میں ہونے والے کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے (روس کے اولمپک ایتھلیٹ) کے نام سے دعوت دی جائے گی۔ روس کے مسلسل انکار کے باوجود Samuel Schmid کی رپورٹ کو روس کے اینٹی ڈوپنگ قوانین اور سسٹم میں ‘ہیرا پھیری’ کا ثبوت ملا۔ Thomas نے کہا یہ اولمپک گیمز اور کھیلوں میں ایمانداری پر ایسا حملہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ اس واقعے کے بعد Anti-Doping Mechanism کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ سارا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ڈاکٹر  Grigory Rodchenkov نے اس بارے میں سوال اٹھایا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر  Grigory Rodchenkov 2014 ء میں سوچی کے سرمائی اولمپکس کے دوران روس کی Anti doping laboratory کے ڈائریکٹر تھے۔ انھوں نے روس پر اپنے کھلاڑیوں کے لیے ڈوپنگ کا ایک منظم پروگرام چلانے کا الزام عائد کیا اور دعوی کیا کہ روس نے ایک دوا بنائی جس سے کھلاڑی کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ عالمی انسداد ڈوپنگ ایجنسی نے یہ الزامات سامنے آنے کے بعد کینیڈا سے تعلق رکھنے والے سپورٹس وکیل Dr Richard McLaren کی خدمات حاصل کیں جنھوں نے اس بارے میں تحقیقات کیں۔جنوبی کوریا میں آئندہ برس 9 فروری سے سرمائی اولمپکس شروع ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply