نیب ریفرنسز: نوازشریف کے اکائونٹ سے مریم کو دی گئی رقم کی تفصیلات پیش

اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم صفدر

اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم صفدر

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف  Al-Azizia Steel Mills ریفرنس کی سماعت شروع، عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں، Al-Azizia Steel Mills ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ ملک طیب اپنا بیان ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران نجی بینک سے تعلق رکھنے والے نیب کے گواہ Malik Tayyib نے عدالت میں نواز شریف کے بینک اکائونٹ سے Maryam صفدر اور دیگر افراد کو جاری چیک کی تفصیلات پیش کی تھیں۔ گزشتہ روز سماعت پر استغاثہ کے گواہ Malik Tayyib نے نوازشریف کے اکائونٹ سے Maryam صفدر سمیت دیگر افراد کو جاری چیک کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ Maryam صفدر کو 13 جون 2015ء کو 12 ملین، 15 نومبر 2015 ء کو 28.8 ملین اور 14 اگست 2016 ء کو 19.5 ملین روپے کا چیک دیا گیا۔ حسین نواز نے 20 نومبر 2010 ء کو 90 ہزار ڈالر، 30 جون 2010ء کو 60 ہزار 500 ڈالرز اور 20 نومبر 2011ء کو 90 ہزار ڈالرز نواز شریف کو بھیجے، گواہ نے بتایا کہ 19 اکتوبر 2012ء کو نواز شریف نے 3 بار 8 lakh ڈالرز بینک سے نکلوائے اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے اکائونٹ میں منتقل کرائی گئی۔ استغاثہ کے گواہ نے عدالت کو بتایا کہ 30 اپریل 2013ء کو 4 چیک سے ایک ملین ڈالرز پاکستانی کرنسی اکائونٹ میں ٹرانسفر کئے۔ گواہ نے عدالت کو بتایا کہ اگست 2013 ء میں نواز شریف نے 4 بار ساڑھے 9  lakhڈالرز اکائونٹ میں منتقل کئے، 10مئی 2005 ء کو نواز شریف نے اپنے اکائونٹ میں 5 lakh ڈالرز ٹرانسفر کئے۔ خیال رہے کہ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی Maryam صفدر کو حاضری سے استثنی دے رکھا ہے۔

No comments.

Leave a Reply