جاپان میں کرسمس کی آمد پر کوکنگ آئل سے روشنیوں سے سجے چیری پھولوں کا دلفریب نظارہ

جاپان کے ریور پارک پر دلچسپ لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں چیری پھولوں کو 400000 سے زائد برقی قمقموں سے سجایا گیا

جاپان کے ریور پارک پر دلچسپ لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں چیری پھولوں کو 400000 سے زائد برقی قمقموں سے سجایا گیا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

یوں تو کرسمس کی آمد میں ابھی کچھ دن باقی ہیں تاہم کرسمس کے حوالے سے دنیا بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہے جبکہ مسیحی برادری کے خاص تہوار کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جاپان کے ریور پارک پر دلچسپ لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں چیری پھولوں کو 400000 سے زائد برقی قمقموں سے سجایا گیا  اور ان قمقموں کو کوکنگ آئل کے ذریعے اس انداز میں روشن کیا گیا کہ دلفریب نظارہ ترتیب ہو گیا۔ یوں رات کی تاریکی میں روشنی سے سجے چیری پھولوں کے دلفریب نظارے نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور نہ صرف جاپان بلکہ دنیا بھر سے لوگ یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور اس منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر کے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply