ولادی میر پیوٹن کا چوتھی مرتبہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔صدر پیوٹن نے روسی شہر Nizhny Novgorod میں GAZ Gorky Automobile Factory میں بدھ کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے۔ انھوں نے Gorky Automobile Factory کے نیلی وردی پوش ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: میں اس اعلان کے لیے اس سے زیادہ بہتر جگہ اور موقع نہیں دیکھ پایا تھا۔  میں آپ کی حمایت پر آپ کا شکر گزار ہوں۔ میں صدر کا انتخاب لڑوں گا۔ واضح رہے کہ ولادی میر پیوٹن 2000ء  سے روس میں برسر اقتدار ہیں۔ وہ 2000ء سے 2008ء  تک دو مرتبہ ملک کے صدر رہے تھے۔ وہ تیسری مرتبہ صدر بن نہیں سکتے تھے، اس لیے وہ وزیر اعظم بن گئے اور اپنی جگہ انھوں نے اپنے قریبی ساتھی Dmitry Medvedev کو صدر منتخب کرا دیا تھا۔ Dmitry Medvedev نے روس کے آئین میں ترمیم کر کے صدارتی مدت بڑھا کر 6 سال کر دی تھی اور وہ صدارت سے دستبردار ہو گئے تھے۔  اس کے بعد 2012ء میں ولادی میر پیوٹن تیسری مرتبہ 6 سال کے لیے صدر منتخب ہو گئے تھے۔ ان کی یہ مدت آئندہ سال ختم ہو گی۔ اگر وہ 2018ء  میں صدر منتخب ہو جاتے ہیں اور ان کی جیت یقینی ہے۔پھر وہ 2024ء تک ملک کے صدر رہتے ہیں تو وہ Joseph Stalen کے بعد روس کے سب سے زیادہ عرصہ سربراہ ریاست رہنے والے لیڈر بن جائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply