کرسٹیانو رونالڈو نے پانچویں مرتبہ بہترین فٹ بالر کا اعزاز اپنے نام کر لیا

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو

پیرس ۔۔۔ نیوز ٹائم

پرتگال کے Cristiano Ronaldo سال 2017 ء کے بہترین فٹ بالر قرار پائے اور Cristiano Ronaldo کو فرانس میں پروقار تقریب میں Ballon d’Or ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ ذرائع کے مطابق Cristiano Ronaldo نے پانچویں مرتبہ بہترین فٹ بالر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جبکہ ارجنٹینا کے Lionel Messi دوسرے اور برازیل کے Neymar تیسرے نمبر پر رہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق اس سال Cristiano Ronaldo نے بہترین فٹ بالر کا اعزاز حاصل کر کے ارجنٹینا کے Lionel Messi کا سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کا رکارڈ بھی برابر کر لیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے Cristiano Ronaldo نے بہترین فٹ بالر کے ایوارڈز 2008، 2013، 2014 ء اور 2016 ء میں اپنے نام کیے تھے۔

No comments.

Leave a Reply