او آئی سی اور عرب لیگ کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب

عرب لیگ نے اپنا ہنگامی اجلاس ہفتے کے روز طلب کر لیا ہے

عرب لیگ نے اپنا ہنگامی اجلاس ہفتے کے روز طلب کر لیا ہے

قاہرہ، استنبول ۔۔۔ نیوز ٹائم

بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے امریکی فیصلے پر عرب لیگ نے اپنا ہنگامی اجلاس ہفتے کے روز طلب کر لیا ہے جبکہ او آئی سی کا ہنگامی سربراہی اجلاس 13 دسمبر کو استنبول میں منعقد ہو گا۔  عرب لیگ کا اجلاس فلسطین اور اردن کی درخواست پر قاہرہ میں منعقد ہو گا جس کے دوران امریکا کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بھی اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا ہنگامی سربراہی اجلاس 13 دسمبر کو استنبول میں طلب کر لیا۔ صدر اردگان نے گزشتہ روز دھمکی دی تھی کہ اگر امریکا نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تو ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دے گا۔ ادھر فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے فیصلے نے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے فیصلے سے دو ریاستی حل تباہ ہو گیا ہے۔ پی ایل او کے مذاکرات نے کہا کہ ٹرمپ نے امریکا کو مستقبل میں کسی بھی امن عمل کے لیے نااہل کر دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply