یورپی یونین یت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم نہیں کرے گی: موگرینی

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو

برسلز ۔۔۔ نیوز ٹائم

یورپی یونین نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیر اعظم Benjamin Netanyahu پر واضع کیا ہے کہ مغربی اتحاد کسی بھی صورت بیت القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم نہیں کرے گا۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ Federica Mogherini نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم Benjamin Netanyahu کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم نہیں کرے گی۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ Federica Mogherini نے برسلز میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم Benjamin Netanyahu کی موجودگی میں خبردار کیا کہ مقدس مراکز اور علاقے میں کشیدگی پھیلانے کی کوشش، بدترین حکمت عملی ہے۔ اس مشترکہ پریس کانفرنس میں Benjamin Netanyahu نے بھی امید ظاہر کی کہ یورپی یونین کے بیشتر رکن ممالک بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیں گے۔انھوں نے یہ بات ایسی حالت میں کہی کہ یورپ کے بیشتر ممالک نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کی مذمت کی ہے۔

No comments.

Leave a Reply