برطانیہ گائوں میں برفیلے موسم میں کرسمس کی خوشی مناتے سانتا کلاز

سانتا کلاز نے برف میں اسکینگ کرتے ہوئے انوکھے ایڈونچر کا آغاز کر دیاہے

سانتا کلاز نے برف میں اسکینگ کرتے ہوئے انوکھے ایڈونچر کا آغاز کر دیاہے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ میں جہاں ایک طرف شدید سردی اور ریکارڈ برف باری نے نظامِ زندگی تہس نہس کر دیا ہے وہیں اس سانتا کلاز نے برف میں اسکینگ کرتے ہوئے انوکھے ایڈونچر کا آغاز کر دیاہے۔ برطانوی گائوںRhosllanerchrugog کے علاقے میں ایک سانتا نے لوگوں میں کرسمس کا جوش و خروش بڑھانے اور انہیں لطف اندوز کرنے کے لئے ایک گاڑی کے پیچھے رسی باندھ کر اسکینگ کرنے کی ٹھانی اور گھوڑے نما اس کی بلیڈز پر اسکینگ کرتے ہوئے خوب ایڈونچر کیا۔ نہایت مہارت سے رسی کو تھامے برف کی موٹی تہہ پر اسکینگ کرتے سانتا کو دیکھ کر لوگوں کی کرسمس کا جوش ایک بار پھر سے بڑھ گیا اور لال رنگ کے سانتا لباس میں اسکینگ کی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے شخص کو دیکھ کر داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

No comments.

Leave a Reply