امریکا کے سینیٹ انتخابات میں 25 سال بعد ٹرمپ کی پارٹی کو شکست

ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار ڈگ جونز

ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار ڈگ جونز

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی ریاست الاباما کے سینیٹ الیکشن میں 25 سال بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن پارٹی کے امیدوار کو شکست ہو گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان بالا (سینیٹ) میں ریاست الاباما سے خالی ہونے والی نشست پر خصوصی انتخاب ہوا، جس میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار Doug Jones نے اپنے ری پبلکن حریف Roy Moore کو خلاف توقع شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ایوان بالا میں حکمران جماعت کی برتری میں بھی کمی ہو گئی ہے اور اب 100 ارکان کے ایوان میں ری پبلکنز کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ریاست الاباما کا شمار انتہائی قدامت پرست ریاستوں اور ری پبلکن پارٹی کے مضبوط گڑھ کے طور پر ہوتا ہے  اور یہاں سے گزشتہ برسوں میں کوئی ڈیموکریٹ امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔

No comments.

Leave a Reply