اہل یا نااہل ، عمران خان اور جہانگیر ترین کی سیاسی مستقبل کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ممبر جہانگیر ترین

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ممبر جہانگیر ترین

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے Imran Khan اور Jahangir Tareen نااہلی کیس کا فیصلہ آج دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا، کراچی میں مصروفیات کے باعث کپتان اپنے کیس کا فیصلہ سننے نہیں جائیں گے جبکہ Jahangir Tareen کی جانب سے بھی ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق فیصلہ آج دوپہر 2  بجے سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ممبر قومی اسمبلی محمد Hanif Abbasi کی  جانب سے عمران خان اور Jahangir Tareen کی نااہلی کے لئے عدالت عظمیٰ میں 2 درخواستیں جمع کروائیں گئیں تھیں۔ Hanif Abbasi نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان اور Jahangir Tareen نے اپنے کاغذات نامزدگی میں سچ نہیں بولا ہے، اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے جبکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جو بیان حلفی جمع کروایا ہے وہ بھی جھوٹا ہے۔ گزشتہ ماہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور Jahangir Tareen کی نااہلی سے متعلق Hanif Abbasi کی درخواست پر  سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد  14 نومبر کو  فیصلہ محفوظ کر لیا تھا  جو کہ آج  )دوپہر)  2 بجے کے قریب سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ کیس کی آخری سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس Mian Saqib Nisar نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے لندن فلیٹ ظاہر کیا لیکن کبھی Offshore کمپنی ڈکلیئر نہیں کی۔ اس کیس میں عمران خان کی طرف سے  Naeem Bukhari جبکہ Jahangir Tareen کی جانب سے  Sikandar Mohmand کیس کی پیروی کر رہے تھے جبکہ Hanif Abbasi کے وکیل Akram Sheikh ہیں۔

No comments.

Leave a Reply