نومبر میں جاپان آنے والے سیاحوں کی تعداد 23 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی

نومبر میں جاپان آنے والے سیاحوں کی تعداد  23 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی

نومبر میں جاپان آنے والے سیاحوں کی تعداد 23 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

نومبر میں جاپان آنے والے سیاحوں کی تعداد ریکارڈ 2.37 million سے تجاوز کر گئی۔ جاپان کی قومی سیاحت کی تنظیم نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ایک اندازے کے مطابق 2.37 million  غیر ملکی سیاح گزشتہ ماہ جاپان آئے۔ ایک سال پہلے کے مقابلے میں یہ تعداد 26.8 فیصد زیادہ ہے۔ بلحاظ ملک، جنوبی کوریا 622600 سیاحوں کے ساتھ سرفہرست رہا، جو کہ گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 45.8 فیصد زیادہ ہے۔ چین 567100 سیاحوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اور گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں یہ تعداد 31 فیصد زیادہ ہے۔ ان اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے، کہ جنوری سے نومبر تک مجموعی طور پر 26.16 million سیاح جاپان آئے، اور یہ تعداد گزشتہ سال کے کل اعداد و شمار سے بڑھ گئی ہے۔ حکام اس اضافے کا سبب جنوبی کوریا اور جاپانی علاقوں Ehime اور Kagoshima کو ملانے والی سستی پروازوں کو قرار دیتے ہیں۔ حکام نے ویزا کی شرائط میں نرمی کو بھی چین سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی ایک وجہ قرار دیا ہے۔ جاپان کے محکمہ سیاحت کے سربراہ Ahikiko Tamura نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا،  کہ رواں سال غیر ملکی سیاحوں کی مجموعی تعداد 28.5 million کے آس پاس پہنچنے کی توقع ہے۔ لیکن انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ خریداری کی جانب مائل کیا جائے۔

No comments.

Leave a Reply