سال 2018ء دنیا بھر میں 71 انتخابات ہوں گے: رپورٹ

سال 2018ء میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں 71 انتخاب ہوں گے

سال 2018ء میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں 71 انتخاب ہوں گے

نیوز ٹائم

سال 2018ء میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں 71 انتخاب ہوں گے، ملک میں اب حکومتیں اپنی مدت پوری کرنے میں کامیاب ہو رہی ہیں۔ رواں برس عالمی سطح پر 83 الیکشن ہوئے جن میں سب سے بڑا الیکشن امریکا کا جنرل الیکشن تھا، عالمی سطح پر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جہاں زمانے میں جدت کا رجحان عام ہوتا جا رہا ہے  وہیں سیاست میں بھی واضح تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور یہی وجہ ہے  کہ بادشاہت، آمریت اور دیگر غیر جمہوری نظام انحطاط کی جانب گامزن ہیں اور اصل عوامی نظام جمہوریت ان غیر جمہوری نظام کی جگہ لے رہا ہے۔ جمہوری نظام وقت کے ساتھ ساتھ فروغ پانے لگا ہے اور دنیا کے بیشتر خطوں میں جمہوری طرز حکومت عام ہو رہا ہے  جس کا انداز ہ اس امر سے باآسانی  لگایا جا سکتا ہے کہ ہر سال دنیا کے بیشتر خطوں میں انتخابات کا عمل شفاف انداز سے پایہ تکمیل ہو رہا ہے۔ جمہوریت کے فروغ کے حوالے سے مختلف ذرائع سے حاصل شدہ اعداد و شمار پر جو رپورٹ مرتب کی ہے  اس کے مطابق 2018ء کے دوران پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 71 انتخابات ہوں گے جن میں سب سے زیادہ 21 یورپ جبکہ افریقہ میں 17، ایشیا میں 11، شمالی امریکہ میں 8، اوشنیا اور جنوبی امریکہ میں 5،5 اور مشرق وسطی میں 4 انتخابات ہوں گے۔

امریکہ کے الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ سال امریکہ میں سینیٹ کی 33 نشستوں کے لیے الیکشن منعقد ہوں گے۔ 2018کے دوران ایشیا کے جن 11 ممالک میں انتخابات کا عمل ہو گا ان میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، بھوٹان، انڈونیشیا، ملائیشیا اور جنوبی کوریا قابل ذکر ہیں جبکہ یورپ میں ہنگری، اٹلی، روس اور سوئیڈن کے الیکشن قابل ذکر ہوں گے۔ اور قابل ذکر یہ بھی ہے کہ روس میں بھی صدارتی انتخابات کا انعقاد 18 مارچ 2018ء کو ہوں گے۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک میں 2018ء میں قومی اسمبلی کے عام انتخابات کے علاوہ صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply