امریکی نائب صدر مائیک پینس کا افغانستان کا غیر اعلانیہ دورہ

امریکی نائب صدر مائیک پینس بغیر کسی پیشگی اعلان کے افغانستان پہنچے جہاں انھوں نے فوجیوں سے ملاقات کی

امریکی نائب صدر مائیک پینس بغیر کسی پیشگی اعلان کے افغانستان پہنچے جہاں انھوں نے فوجیوں سے ملاقات کی

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

سالانہ تعطیلات کی روایت برقرار رکھتے ہوئے، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور انتظامیہ کے دیگر اعلی حکام نے دنیا کے مختلف مقامات پر امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی سے کچھ ہی فاصلے پر واقع والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کا دورہ کر کے زخمی سپاہیوں کی عیادت کی۔ جمعرات کی شام وائٹ ہائوس سے روانہ ہوتے وقت انھوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کچھ ہی لمحوں کے لیے ہم وہاں ہوں گے۔  لیکن، ہم انھیں میری کرسمس کہنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے اِن فوجیوں کو ہر اعتبار سے دنیا کے بہادر ترین اہلکار قرار دیا۔ اس دورے کے ایک روز بعد تعطیلات گزارنے کے لیے ٹرمپ دارالحکومت سے فلوریڈا میں واقع اپنے مار اے لاگو کے صحت افزا مقام کی جانب روانہ ہوں گے۔ امریکی نائب صدر Mike Pence جمعرات کو کرسمس سے پہلے بغیر کسی پیشگی اعلان کے افغانستان پہنچے، جہاں انھوں نے فوجیوں سے ملاقات کی جو امریکہ کی سب سے طویل جنگ لڑ رہے ہیں۔ سخت سکیورٹی کے حصار میں Mike Pence بگرام کے ہوائی اڈے پر اترے، جہاں انھوں نے تقریبا 15000 امریکی اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا، جو ابھی وہاں تعینات ہیں۔ بعد ازاں، وہ کابل پہنچے جہاں ان کی ملاقات افغان صدر Ashraf Ghani اور چیف ایگزیکٹو Abdullah Abdullah سے ہوئی۔ Mike Pence نے انھیں بتایا کہ صورت حال کا مشاہدہ کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ افغان قائدین کے ساتھ کھڑی ہے۔ Mike Pence نے Ashraf Ghani کو یقین دلایا کہ دونوں ملک طویل وقت سے ایک ساتھ چل رہے ہیں اور یہ کہ امریکہ امن اور سلامتی کے حصول کے لیے افغانستان کی مدد کا عزم اور حوصلہ رکھتا ہے۔ ادھر، ملک کے قریب، وزیر دفاع Jim Mattis جمعرات کے روز کیوبا میں بحریہ کے اڈے، گوانتانامو بے کا دورہ کر کے امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔

No comments.

Leave a Reply