بھارتی جاسوس کلبھوشن کی پھانسی سے بچنے کا کوئی امکان نہیں: ذرائع

کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت ہے

کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت ہے

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی جاسوس Kulbhushan Jadhav  کے پھانسی سے بچنے کا کوئی امکان نہیں۔ اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس Kulbhushan Jadhav کی پھانسی کی سزا ختم کرنے یا اسے عمر قید میں تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔Kulbhushan Jadhav کو والدہ اور بیوی سے ملاقات کی اجازت انسانی ہمدردی کے تحت دی گئی ہے۔ بھارتی جاسوس کی بیوی اور والدہ کو 7 روز کا ویزا دیا گیا ہے، جس میں توسیع کا امکان کم ہے۔ Kulbhushan Jadhav کی ماں اور اہلیہ سے ملاقات اسلام آباد میں کرائی جائے گی۔ تاہم اس دوران بھارت کا کوئی بھی سفارت کار موجود نہیں ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی راستے سے گزر کر Kulbhushan Jadhav  کے دیگر قریبی رشتہ دار بھی اس سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی جاسوس کو تمام قانونی مراحل سے گزر کر سزا سنائی گئی ہے، چنانچہ اس تختہ دار پر ضرور لٹکایا جائے گا، جس کے لیے تمام پراسس مکمل کیا جائے گا۔ تاہم Kulbhushan Jadhav کو فیصلے کے خلاف اپیل اور رحم کی اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی لابی نے دنیا بھر میں  Kulbhushan Jadhav  کی پھانسی کی سزا کے حوالے سے Propaganda کیا ہے اور ان ممالک میں جہاں پر پھانسی کی سزا نہیں دی جاتی، وہاں اس سلسلے میں خصوصی مہم چلائی۔ لیکن پاکستان نے اس حوالے سے مکمل تیاری کر رکھی تھی اور اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر Kulbhushan Jadhav کے جرائم کے تمام ثبوت فراہم کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ Kulbhushan Jadhav کی گرفتاری پاکستانی سیکیورٹی اور تحقیقاتی ادارون کا بڑا کارنامہ ہے اور اس بڑی کامیابی کے بعد پاکستان کے سیکیورٹی اور تحقیقاتی اداروں کے اہلکاروں کا مورال مزید بڑھا ہے۔ اگر Kulbhushan Jadhav کو پھانسی کی سزا نہیں ملتی تو اس کے ان پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور عوامی ردعمل بھی ہو سکتا ہے۔ اس وجہ سے Kulbhushan Jadhav کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ تاہم اس حوالے سے تمام ملکی اور بین الاقوامی قوانین کو مدنظر رکھا جائے گا اور ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ Kulbhushan Jadhav کے معاملے پر اس وقت پاکستان پر بین الاقوامی دبائو موجود نہیں ہے۔ تاہم دوست ممالک کو اس حوالے سے تسلی کرا دی گئی ہے کہ پاکستان قوانین پر مکمل عملدرآمد کرے گا۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق Kulbhushan Jadhav کی والدہ اور بیوی آج 22 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔ ان کی Kulbhushan Jadhav سے ملاقات 25 دسمبر کو اسلام آباد میں کرائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں کوئی بھی بھارتی سفارتکار موجود نہیں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان، بین الاقوامی اور ملکی قوانین کے تحت Kulbhushan Jadhav کے کسی بھی قریبی رشتہ دار کی اس سے ملاقات کرنے کی اجازت دے سکتا ہے، جس کے لیے ان کو قوانین کے تحت درخواست دینا ہو گی۔ درخواست کی مکمل چھان بین کے بعد ہی اس بات کا فیصلہ کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق Kulbhushan Jadhav کے خاندان پر واضح کر دیا گیا ہے کہ اس ملاقات کے بعد وہ کسی پ Propaganda مہم کا حصہ بنے تو پھر ان سے یہ سہولت چھینی جا سکتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply