انسان کی طرح ورزش کرنے اور پسینہ بہانے والے دو جاپانی روبوٹ تیار

ٹوکیو یونیورسٹی کے انجینئرز نے کینگورو اور کینشیرو نامی روبوٹ بنائے ہیں

ٹوکیو یونیورسٹی کے انجینئرز نے کینگورو اور کینشیرو نامی روبوٹ بنائے ہیں

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روبوٹ کی سرزمین جاپان سے یہ تازہ خبر آئی ہے کہ یہاں دنیا کے اولین ایسے روبوٹ بنائے گئے ہیں جو انسانوں کی طرح پیچیدہ ورزشیں کرتے ہیں، کھیلتے ہیں اور خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پسینہ بھی بہاتے ہیں۔ ٹوکیو یونیورسٹی کے انجینئرز نے Kengoro and Kenshiro  نامی روبوٹ بنائے ہیں Push up (Dund Palne)، بیڈ منٹن کھیلنے اور دیگر ورزشوں کے اہل ہیں اور یہ انسان نما روبوٹ خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے Sweat بھی خارج کرتے ہیں۔ aluminium  ، فولاد، پلاسٹک اور دیگر اجزا سے ڈیزائن کردہ یہ دونوں روبوٹ انسان نما ہیں یعنی ان میں انسانوں کی طرح پسلیاں ہیں، کمر کے مہرے بھی لچک دار ہیں اور حرام مغز جیسا ایک مصنوعی نظام بھی ہے جو روبوٹ کی حرکات اور توازن کنٹرول کرتا ہے۔ ان کا دل و دماغ ایک طاقتور کمپیوٹر ہے جو انہیں آزادانہ طور پر اپنی کارکردگی دکھانے میں مدد دیتا ہے۔ اسے بنانے والے ایک ماہر Yuki Asano نے اپنے تحقیقی مقالے میں لکھا ہے کہ گزشتہ 2000 سال سے انسان اپنے جسم کے اہم نظاموں کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم  اس پر جو نظریات بنائے گئے ان کی جانچ کے لیے انجینئرنگ، Robotics اور الیکٹرونکس کے روایتی انداز ناکافی تھے۔ انہوں نے بتایا: اب ہم نے ہوبہو انسانی نظام والا ایک روبوٹ بنایا ہے جس میں پٹھوں پر مبنی ڈھانچہ ہے،  محسوس کرنے والا اعصابی سسٹم ہے اور معلومات جذب کر کے پروسیس کرنے والا کمپیوٹر (دماغ) ہے جسے ہماری ٹیم نے انتہائی کامیابی سے تیار کیا ہے۔ Yuki Asano نے مزید کہا کہ جس طرح ہمارے جسم میں ہڈیاں ہیں اور ان پر پٹھے اور عضلات چڑھے ہوئے ہیں، عین اسی طرح ہم نے بھی روبوٹ بنایا ہے۔  اس کا جسم لچک دار ہے جو انسانی نقل ہے جس کے لیے خاص قسم کے (actuators) استعمال کیے گئے ہیں۔ جامعہ کی تجربہ گاہ میں Kengoro پہلا روبوٹ ہے جو ورزش کرتے ہوئے انسانی جلد کی طرح Sweat بھی خارج کرتا ہے۔ اس کا ڈھانچہ فوم کی طرح بنایا گیا ہے جس سے اندر کے فریم تک پانی جاتا ہے  اور اس میں لگی ہوئی 180 چھوٹی بڑی موٹروں کو ٹھنڈا کرتا ہے۔ اس طرح وہ اپنی موٹروں کو نقصان پہنچائے بغیر 11 منٹ تک پش اپ لگا سکتا ہے۔ اس روبوٹ کا قد 5 فٹ 7 انچ اور وزن 123 پونڈ ہے۔ Sweat خارج کرنے کے تصور کے ساتھ روبوٹ میں کئی طرح کے مزید آپشن شامل کرنے میں مدد ملی ہے  جیسے کہ یہ روبوٹ ایک کپ Deionized پانی سے آدھا دن تک گرم ہوئے بغیر آسانی سے کام کر سکتا ہے اور یہ عمل عین انسانوں کی طرح ہوتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply