سیاحت کیلئے خطرناک ترین مقامات کی فہرست

واشنگٹن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

سیاحت کیلئے خطرناک ترین مقامات کی فہرست

سیاحت کیلئے خطرناک ترین مقامات کی فہرست

اگر آپ سیاحت کا زوق اور شوق رکھتے ہیں اور  نئے سال یعنی 2018 ء میں کسی ملک کے سیاحتی مقام پر جانے کا ارارہ بھی ہے تو ٹھہریئے:  پہلے یہ پڑھ لیں۔

امریکی ادارے فوڈرز نے سیاحوں کے لیے ایک گائیڈ بک شائع کی ہے جس میں ان سیاحتی مقامات کی فہرست مرتب کی گئی ہے جہاں آپ کو نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تاج محل:

تاج محل

تاج محل

محبت اور فن تعمیر کے شاہکار تاج محل کو تعمیر ہوئے 369 برس گزر چکے ہیں جس کی صفائی کا عمل کا آغاز اگلے برس یعنی 2018 ء کے اوائل میں شروع ہو گا، ایک خاص مٹی کے گارے سے تاج محل کی رگڑائی کی جائے گی اور بعد ازاں اس کی دھلائی ہو گی۔ اس سے قبل تاج محل کی صفائی کا معاملہ سطحی نوعیت کا ہوتا تھا لیکن اب تاج محل کے ذمہ داران کا کہنا ہے  کہ مکمل صفائی میں تقریباً ایک سال درکار ہو گا، اس لیے اگر تاج محل آپ کی سیاحتی فہرست میں ہے  تو کم از کم ایک برس تک اپنے دورے کو ملتوی کر دیں ورنہ تاج محل کی دھلائی میں آپ کی تصویر بھی دھندلی آئیں گی۔

گالا پاگوز:

گالا پاگوز جزیرہ

گالا پاگوز جزیرہ

دنیا بھر میں گالا پاگوز اپنے تیوری اور تیکھے مزاج کی وجہ سے بہت مشہور ہے, جزیرہ ایکواڈور کا صوبہ گالا پاگوز آتش فشاں جزیرے پر قائم ہے اور وائلڈ لائف کے اعتبار سے لوگوں کی دلچسپی کا مرکز رہا ہے۔ لیکن فوڈرز نے گالا پاگوز کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ اس جزیرے کا ماحولیاتی نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے اس لیے یہاں جاتے ہوئے بھی احتیاط اختیار کریں۔

وینس اور ایمسٹرڈیم:

پانی پر بسا اٹلی کا شہر وینس اور فن تعمیر کا شاہکار

پانی پر بسا اٹلی کا شہر وینس اور فن تعمیر کا شاہکار

پانی پر بسا اٹلی کا شہر وینس اور فن تعمیر کا شاہکار نیدر لینڈ کا دارالحکومت ایمسٹرڈیم ان دنوں سیاحوں کے لیے موزوں جگہ نہیں ہے۔ ان مقامات پر سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد امنڈ آتی ہے کہ مقامی شہری کی پرسکون زندگی برباد ہو کر رہ جاتی ہے اس لیے کئی مقامات پر مقامی شہریوں اور سیاحوں کے مابین زبردست تلخ کلامی اور جھگڑا بھی ہوا ہے۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ اسی وجوہات کی بنا پر کچھ وقت کے لیے آپ ان مقامات کی سیاحت کا ارادہ ترک کر دیں، اگر آپ اپنی چھٹیاں سکون اور پرکیف گزارنا چاہتے ہیں۔

تھائی لینڈ کا ساحلی صوبہ پہانگ گا:

تھائی لینڈ کا ساحلی صوبہ پہانگ گا

تھائی لینڈ کا ساحلی صوبہ پہانگ گا

فوڈور کی رپورٹ کے مطابق سال بھر جنت نظیر مقام پہانگ گا پر سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور اسی وجہ سے تھائی لینڈ کے بیشتر ساحل ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کو سیاحوں کی مد میں آنے والے سرمائے کی بہت فکر ہے اس لیے انہوں نے ساحلوں اور جزیروں کی آبی صفائی کی مہم کا آغاز کیا ہے،  اس لیے آپ اپنی چھٹیوں کو انجوائے کرنے کے لیے تھائی لینڈ کے کسی دوسرے جزیرے کو منتخب کر لیں۔

میانمار:

میانمار بھی ان خوبصورت مقامات کی فہرست میں شامل ہے

میانمار بھی ان خوبصورت مقامات کی فہرست میں شامل ہے

آپ کو حیرت نہیں ہونی چاہیے کہ میانمار بھی ان خوبصورت مقامات کی فہرست میں شامل ہے جہاں سالانہ لاکھوں سیاح آتے ہیں لیکن میانمار فوج کی جانب سے رخائن کے علاقے میں مسلمانوں کی نسل کشی کے بعد دنیا بھر کے سیاحت کے دلدادہ افراد نے اس ملک کا رخ کرنے میں احتیاط کی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ فوڈرز نے میانمار کو اپنی اس فہرست میں شامل کیا ہے جہاں سیاحوں کے لیے جانا خطرناک ہو سکتا ہے۔

ماونٹ ایورسٹ:

ماونٹ ایورسٹ کی چھوٹی چوٹیوں کو سر کرنے میں فی سیاح کا خرچہ تقریبا 25 ہزار ڈالر سے 45 ہزار ڈالر ہوتا ہے

فوڈرز نے تجویز دی ہے کہ ماونٹ ایورسٹ کی چھوٹی چوٹیوں کو سر کرنے میں فی سیاح کا خرچہ تقریبا 25 ہزار ڈالر سے 45 ہزار ڈالر ہوتا ہے  اور ان چوٹیوں کو سر کرنے کی کوشش میں رواں برس 6 سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس لیے رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ آپ سیاح بنے تاہم اپنی جان کے دشمن مت بنیں۔

No comments.

Leave a Reply