ہانگ کانگ میں بھی چین مخالف مظاہرے شروع ہو گئے

ہانگ کانگ میں بھی چین مخالف مظاہرے شروع ہو گئے

ہانگ کانگ میں بھی چین مخالف مظاہرے شروع ہو گئے

ہانگ کانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہانگ کانگ میں درجنوں افراد نے بیجنگ حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ چند روز قبل بیجنگ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہانگ کانگ شہر کے ریلوے اسٹیشنوں کے کچھ حصوں پر چینی قانون لاگو ہو گا۔ نیم خودمختار ہانگ کانگ، بیجنگ اور برطانیہ کے درمیان ایک ملک دو نظام کے معاہدے کے بعد 1997ء میں چین کے حوالے کیا گیا تھا۔ ہانگ کانگ میں اظہار رائے اور عدلیہ چینی قانون کے تابع نہیں ہے تاہم حالیہ کچھ عرصے میں مختلف چینی اقدامات کے بعد ہانگ ہانگ میں تاثر پایا جاتا ہے کہ شہر کی نیم خودمختار حیثیت خطرے میں ہے۔

No comments.

Leave a Reply