بارہ لاکھ معمر برطانوی باشندے خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں

کم از کم 1.2 ملین معمر برطانوی باشندے شدید احساس تنہائی کا شکار ہیں

کم از کم 1.2 ملین معمر برطانوی باشندے شدید احساس تنہائی کا شکار ہیں

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

معمر افراد کو جہاں دوسرے بہت سے مسائل کا سامنا رہتا ہے وہاں انہیں تنہائی کے عمرانی اور سماجی مسئلے سے بھی دوچار ہونا پڑتا ہے کیونکہ ریٹائرڈ افراد کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے اور انہیں نظرانداز کرنے والوں میں خود ان کے بچے شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا احساس تنہائی بڑھ جاتا ہے۔ اس حوالے سے ایک مقامی فلاحی ادارے نے جو سروے کیا ہے اس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم 1.2 ملین معمر برطانوی باشندے شدید احساس تنہائی کا شکار ہیں اور ان کا واحد حل یہ ہے کہ ان کیلئے دیہی ماحول فراہم کیا جائے اور دیہات کی طرح رہنے کا انتظام کیا جائے کیونکہ دیہی باشندے ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں جو ایک بڑی نعمت ہے۔ ان افراد کا دوسرا بڑا مسئلہ رہنے کی جگہ ہے جبکہ بعض علاقوں میں 2 کمرے کے مکان کی کم سے کم قیمت 120000 پونڈ سے شروع ہوتی ہے۔ لوگ نئے سال اور اس قسم کی دوسری تقریبات کے موقع پر جمع ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کی صحبت سے لطف اندوز ہوتے ہیں مگر بعض معمر افراد ایسے ہوتے ہیں جن سے نہ تو کوئی ملنے آتا ہے اور نہ ہی وہ کسی سے ملنے کے لئے جاتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply