ایٹم بم چلانے کا بٹن ہر وقت پاس رکھتا ہوں، رہنما شمالی کوریا

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کے رہنما Kim Jong Un نے کہا ہے کہ ایٹم بم چلانے کا بٹن ہر وقت ان کے دفتر کی میز پر موجود ہوتا ہے، تاہم جب تک ہم پر جنگ مسلط نہیں کی جائے گی  تب تک جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب میں شمالی کوریا کے رہنما Kim Jong Un کا کہنا تھا کہ امریکا کی پوری سرزمین شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کی رینج میں ہے اور یہ کوئی دھمکی نہیں ایک حقیقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے جو امن سے محبت کرتی ہے، اس لیے جب تک  شمالی کوریا پر جنگ مسلط نہیں کی جائے گی، جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔ اپنے خطاب میں مفاہمت پسندانہ  لہجہ اختیار کرنے کے باوجود  Kim Jong Un کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کو بڑے پیمانے پر جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل تیار کرنے چاہئیں اور ان کی تنصیب میں تیزی لانی چاہیے، انھوں نے اپنی قوم کو ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ متعدد مرتبہ جوہری میزائل تجربے کے سبب اقوام متحدہ اور امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply