جاپان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کی دو سالہ میعاد ختم

اقوام متحدہ کے لیے جاپان کے سفیر کورو بیشو

اقوام متحدہ کے لیے جاپان کے سفیر کورو بیشو

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کے لیے جاپان کے سفیر Koro Bessho نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے ساتھ تعلقات کو تقویت دینا جاری رکھے گا۔ ان کا یہ عزم جاپان کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کی میعاد ختم ہونے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ جاپان 2016 ء اور 2017 ء میں سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن رہا تھا۔ سفیر Koro Bessho نے کہا کہ شمالی کوریا کو اس کے جوہری و میزائل پروگرام ختم کرنے پر آمادہ کرنے اور با معنی بات چیت کی بحالی کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اس پر زیادہ سے زیادہ دبائو بڑھانے کی کوششیں جاری رکھنا اہم ہے۔ سفیر Koro Bessho نے کہا کہ جاپان، اقوام متحدہ کی عائد کردہ پابندیوں کے مکمل نفاذ کے لیے امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک تنازعات کے شکار علاقوں کی بحالی، اور ترقی پذیر ممالک میں طبی اور صحت سے متعلق سہولیات کی تمام افراد تک فراہمی کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

No comments.

Leave a Reply