مکے سے مدینے تک پہلی ٹرین سروس کا آغاز

مکے سے مدینے تک پہلی ٹرین سروس کا آغاز

مکے سے مدینے تک پہلی ٹرین سروس کا آغاز

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

مکے سے مدینے تک پہلی ٹرین سروس کا آغاز ہو گیا ہے اور تیز رفتار ٹرین نے 450 کلومیٹر(281 میل)  کا سفر صرف 2 گھنٹے اور 52 منٹ میں طے کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تیز ترین ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ Mecca سے Medina تک بچھائے گئے نئے ٹریک پر تیز ترین ٹرین نے اپنا پہلا سفر کیا اور دونوں شہروں کے 450 کلومیٹر کے فاصلے کو دو گھنٹے 52 منٹ میں طے کیا۔ منصوبے کے ذمہ دار  Saudi-Spanish consortium کے ترجمان Al Shoula کا کہنا ہے کہ Mecca سے Medina تک 450 کلومیٹر کے سفر میں کئی راستوں پر ٹرین 300 کلومیٹر (180) میل فی گھنٹہ کے حساب سے بھی سفر طے کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سعودی عرب کے ساحلی اور اہم تجارتی شہر جدہ سے گزرے گی اور Hajjaj Karam کو منزل تک پہنچانے کے لئے مفید ثابت ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply