آسٹریلین اوپن: Wawrinka نے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم جیت لیا

سوئٹزر لینڈ کے Stanislas Wawrinka

سوئٹزر لینڈ کے Stanislas Wawrinka

میلبورن ۔۔۔ نیوز ٹائم

سوئٹزر لینڈ کے Stanislas Wawrinka نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک سپن کے Rafael Nadal کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔ Wawrinka نے دوگھنٹے 21 منٹ جاری رہنے والے اس میچ میں ٹاپ سیڈ Nadal کو پہلے دو سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرایا تاہم تیسرا سیٹ Nadal نے 3-6 سے اپنے نام کر لیا۔ واضح رہے کہ Nadal اس میچ میں کمر کی انجری کی وجہ سے اپنا روایتی کھیل پیش نہیں کر پائے اور ایک مرحلے پر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وہ میچ سے دست بردار ہو جائیں گے، تاہم انہوں نے مقابلہ جاری رکھا۔ واضح رہے کہ Nadal گزشتہ سال آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔ وہ 2012ء میں ومبلڈن ٹورنامنٹ کے دوان اپنا گھٹنا زخمی ہونے کے باعث کئی ماہ تک کھیل سے دور رہے، تاہم گزشتہ سال کے آغاز میں انہوں نے کھیل میں دوبارہ واپسی کی اور مسلسل فتوحات سے اپنی عالمی نمبر ون کی کھوئی ہوئی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ نئے سال میں قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ دوسری طرف Wawrinka اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں، انہوں نے گزشتہ ماہ بھارت میںہونے والے چنائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کر کے پہلے ہی آسٹریلین اوپن کے امیدواروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔ آسڑیلین اوپن کے ٹائٹل تک رسائی کے لیے انہوں نے مجموعی طور پر سات میچز کھیلے جن میں سے تین آخری میچوں میں انہوں نے اپنے سے بہتر سیڈنگ کے کھلاڑیوں کو شکست سے دوچار کیا۔ فائنل میں عالمی نمبر ایک Nadal کو شکست دینے سے قبل سیمی فائنل میں Wawrinka نے جمہوریہ چیک کے 7 سیڈ Tomas Berdych کو ہرایا تھا جبکہ کوارٹر فائنل میں انہوں نے سربیا کے عالمی نمبر دو اور آسٹریلین اوپن کے دفاعی چیمپئن Novak Djokovic کو شکست دی تھی۔ اس سے قبل چوتھے مرحلے کے میچ میں انہوں نے سپین کے 17 سیڈ Tommy Robredo کو ہرایا تھا جبکہ تیسرے مرحلے میں انہیں کینیڈا کے 28 سیڈ Vasek Pospisil کے خلاف واک اوور پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ دوسرے مرحلے میں انہوں نے ایک سخت مقابلے کے بعد کولمبیا کے Alejandro Fallaا کو ہرایا تھا جبکہ پہلے مرحلے کے میچ میں ان کا مقابلہ قازقستان کے Andrey Golubev سے ہوا تھا جو پہلے سیٹ میں شکست کھانے کے بعد دوسرا سیٹ نامکمل چھوڑ کر ریٹائر ہو گئے تھے۔ رواں سال کھیلا گیا آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ شاید اپ سیٹس کی وجہ سے بھی یاد رکھا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی ایک ایک کر کے نئے نوجوان کھلاڑیوں کے ہاتھوں شکست کھا کر باہر ہو گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل Novak Djokovic کے پاس تھا جنہوں نے مسلسل تین سال اسے جیتا۔ انہوں نے یہ ٹائٹل 2010ء میں Roger Federer سے جیتا تھا۔ دریں اثنا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز فائنل فرانس کی Kristina Mladenovic اور کینیڈا کے Daniel Nestor پر مشتمل جوڑی نے جیت لیا۔ فاتح جوڑی نے بھارت کیSania Mirza اور رومانیہ کے Horia Tecau پر مشتمل جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے شکست دی۔

No comments.

Leave a Reply