نواز شریف کے خلاف مقدمے کی سماعت جنوری 9 تک ملتوی

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف، ان کی بیٹی Maryam Nawaz اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف تین نیب ریفرنسز کی سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ دو گواہوں کے بیانات قلمبند، مزید 6 گواہوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان اور رہنما جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود تھے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر استغاثہ کے گواہ Muhammad Tasleem Khan نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ Inland Revenue کی عہدیدار Fiza Battol کے حکم پر نیب آفس گیا  جہاں نواز شریف، حسن اور حسین نواز کا ویلتھ ٹیکس ریکارڈ فراہم کیا جبکہ Fiza Battol کا تصدیق شدہ ریکارڈ بھی جمع کرایا۔ گواہ Muhammad Tasleem Khan نے بتایا کہ 21 اگست کو نیب میں Inland Revenue کے نمائندہ Jahangir Ahmed بھی موجود تھے جنہوں نے تفتیشی افسر Kamran Mahboob کو نواز، حسن اور حسین کا انکم ٹیکس ریکارڈ فراہم کیا جبکہ ریکارڈ وصول کرنے کے بعد بیان بھی قلم بند کرایا۔ استغاثہ کے گواہ کمشنر ان لینڈ ریونیو Muhammad Tasleem Khan نے اپنا بیان قلمبند کرانے کے بعد جاتے ہوئے نواز شریف سے ہاتھ ملا کر گئے۔Avon Field Reference میں استغاثہ کے گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب Zawar Manzoor نے اپنا بیان قلمبند کرایا  اور کہا کہ جوائنٹ رجسٹرار ایس ای سی پی Sidra Mansoor نے پیش ہو کر Hudaibiya Paper Mills کا سالانہ آڈٹ ریکارڈ فراہم کیا۔ گواہ نے بتایا کہ ریکارڈ تفتیشی افسر نے میری موجودگی میں تحویل میں لیا اور میں نے بطور گواہ ریکارڈ پر دستخط کیے، تفتیشی افسر کے سامنے 6 ستمبر 2017 ء کو پیش ہوا، کلرک Muhammad Rasheed نے 11 صفحات پر مشتمل دستاویزات جمع کرائیں، چار صفحات پر مشتمل لندن کوئین بنچ کا حکم نامہ بھی جمع کرایا گیا۔ آج نواز شریف 10، Maryam Nawaz 12 جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر 14 مرتبہ عدالت کے رو برو پیش ہوئے ہیں۔ تینوں نیب ریفرنسز میں اب تک استغاثہ کے 10 گواہان Sidra Mansoor ، Jahangir Ahmed ، Muhammad Rasheed ، Mazhar Bangash ، Shahbaz Haider ، Malik Tayyab ، Mukhtar Ahmad ، Umer Daraz ، Yasir Shabir اور Shakeel Nagra بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ رات سعودی عرب سے وطن پہنچے ہیں۔  نواز شریف نے شہباز شریف کے ہمراہ Crown Prince of Saudi Arabia, Mohammad bin Salman سے ملاقات بھی کی۔ واضح رہے کہ ابھی تک Flagship investment کی 18، Avon Field پراپرٹیز ریفرنس کی 17 جبکہ Azizia Steel Mills ریفرنس کی 21 سماعتیں ہو چکی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply