یوگنڈا پارلیمنٹ میں صدر کے عہدے کے لیے عمر کی 75 برس کی حد ختم کر دی

یوگنڈا کے صدر یوویری موسیوینی

یوگنڈا کے صدر یوویری موسیوینی

یوگنڈا ۔۔۔ نیوز ٹائم

یوگنڈا کے صدر Yoweri Museveni نے ملکی آئین میں صدر کے عہدے کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی 75 برس کی حد ختم کر دی ہے۔ اس طرح وہ چھٹی مدت کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہو گئے ہیں۔ افریقی ملک یوگنڈا کے ایک پارلیمانی ترجمان نے بتایا کہ یہ بل منظوری کے بعد 27 دسمبر کو قانون بن چکا ہے۔  اس فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ تنقید کرنے والوں میں صدر Yoweri Museveni کی حکمران جماعت قومی مزاحمتی تحریک (NRM) کے بعض رہنما بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ صدر م Yoweri Museveni کی عمر اس وقت 73 برس ہے۔

No comments.

Leave a Reply