امریکی صدر کا فوج اور تعلیمی اداروں میں خواتین پر جنسی تشدد کے واقع پر اظہار تشویش

امریکی صدر باراک اوباما

امریکی صدر باراک اوباما

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر باراک اوباما نے فوج اور تعلیمی اداروں میں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانا سنگین جرم ہے جو کسی صورت قبول نہیں، خواتین کو ہراساں کرنا یا انہیں جنسی طور پر اذیت پہنچانا بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بڑھتے واقعات کے خلاف لڑ رہے ہیں جبکہ اس کی روک تھام کے لیے بھر پور کوششیں جاری ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوان لڑکیوں کی حفاظت کے لیے وائٹ ہائوس میں ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے جو طالبات کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنسی تشدد کے خاتمے کے لئے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہو گی جبکہ اس حوالے سے نوجوانوں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی مرد وہی ہیں جو خواتین کی عزت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور فوج میں ہر پانچ خواتین میں سے ایک کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply