سال کے مسلسل دوسرے کاروباری دن ٹوکیو حصص منڈی میں تیز

نکے  اِشاریہ جمعہ کے روز 23 ہزار 714 پر بند ہوا جو جمعرات کے بند بھائو سے 208 پوائنٹ زیادہ ہے

نکے اِشاریہ جمعہ کے روز 23 ہزار 714 پر بند ہوا جو جمعرات کے بند بھائو سے 208 پوائنٹ زیادہ ہے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹوکیو حصص منڈی میں سال کے مسلسل دوسرے کاروباری روز بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جس کی بڑی وجہ امریکی معیشت میں پھیلائو جاری رہنے کی توقع تھی۔ 225 منتخب حصص کا اوسط Nikkei اِشاریہ جمعہ کے روز 23 ہزار 714 پر بند ہوا جو جمعرات کے بند بھائو سے 208 پوائنٹ زیادہ ہے۔ وسیع تر TOPIX index 16 پوائنٹ کے اضافے سے ایک ہزار 880 پر بند ہوا۔ منڈی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جمعرات کو نکے Nikkei indexمیں 700 پوائنٹ سے زائد اضافے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرمایہ کاروں نے منافع کرنے کے لیے حصص فروخت کیے۔ تاہم بعد از دوپہر کے کاروبار میں زیادہ تر سمندر پار سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں نے موٹر گاڑیوں، الیکٹرانکس اور دیگر صنعتوں کے حصص خریدے۔

No comments.

Leave a Reply