جاپان اور بھارت کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کا معاہدہ

ڈاکٹر منموہن سنگھ اپنے جاپانی ہم منصب شنزو آبے سے مصافحہ کرتے ہوئے

ڈاکٹر منموہن سنگھ اپنے جاپانی ہم منصب شنزو آبے سے مصافحہ کرتے ہوئے

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت اور جاپان نے کروڑوں ڈالر کے دفاعی و سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے تحت جنگی جنون میں مبتلا بھارت اور جاپان نے دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق جاپان بھارت کو جدید دفاعی آلات فراہم کرے گا، دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان صلاح مشورے کا عمل جاری رہے گا، اس سمجھوتے پر دستخط سے قبل جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abe نے اپنے بھارتی ہم منصب Manmohan Singh سے ملاقات میں رواں سال کے دوران دونوں ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقوں کی اہمیت پر زور دیا  اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کی فوجیں رواں سال اپریل میںمشترکہ جنگی مشقیں شروع کریں گی۔ ملاقات میں بھارتی حکام نے جاپان پر سول ایٹمی ٹیکنالوجی جلد فراہم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply