برطانوی کابینہ میں ردوبدل، 5 وزرا اپنے عہدے برقرار رکھنے میں کامیاب رہے

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے کی کابینہ میں ردوبدل کے دوران 5 وزرا اپنے عہدے برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے کی کابینہ میں ردوبدل کے دوران 5 وزرا اپنے عہدے برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کی وزیر اعظم Theresa May کی کابینہ میں ردوبدل کے دوران 5 وزرا اپنے عہدے برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ سال کے اواخر میں کابینہ کے 3 وزراء کی جانب سے7 استعفوں کے بعد وزیراعظم Theresa May نے اپنی کابینہ میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ Theresa May متوقع طور پر 6 سینئر حکومتی وزرا کو تبدیل یا برخاست کر سکتی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ Boris Johnson ، وزیر خزانہ Philip Hammond ، وزیر داخلہ Amber Rudd ، Brexit امور کے وزیر David Davis اور وزیر دفاع Gavin Williamson اپنے عہدوں پر تعینات رہیں گے۔ توقع ہے کہ برطانوی وزیر اعظم Theresa May اپنی پارٹی میں خواتین اور نوجوان ارکان کو اہم عہدوں پر فائز کر سکتی ہیں  تاکہ حکومتی سطح پر اس قدامت پسند پارٹی کو نئے چہرے میسر آ سکیں۔ وزیراعظم  Theresa May نے کہا ہے کہ کابینہ میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

No comments.

Leave a Reply