مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی دوسری مرتبہ صدر بننے کے لیے بڑی پارلیمانی مدد حاصل کر نے میں کامیاب

مصر کے صدر عبد الفتاح  السیسی

مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی

قاہرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

مصر کے صدر Abdel Fattah Al-Sisi دوسری مرتبہ بڑی پارلیمانی مدد حاصل کر نے میں کامیاب ہو گئے۔ قانون دانوں کے مطابق مصر کے صدر کو پارلیمنٹ کے تین چوتھائی حصوں کی حمایت حا صل ہے۔ حمایت کا اعلان انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کیا گیا۔ صدر Abdel Fattah Al-Sisiکو 26 سے 28 مارچ تک ہونے والے انتخابات کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنا ابھی باقی ہے، تاہم مصری صدر کے بارے میں بڑے پیمانے پر یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ انتخابات کی مہم کو بھرپور انداز میں چلائیں گے۔ سابق جنرل فوج کے کمانڈر ہونے کے ایک سال بعد ہی 2014ء کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔ Abdel Fattah Al-Sisi نے منتخب صدر Mohamed Morsi کی حکومت کے خاتمے کی قیادت کی تھی۔ مصر میں ہونے والے موجودہ انتخابات 2011 ء کے بعد تیسری مرتبہ منعقد ہوں گے، 2011 ء کے انتخابات میں حسنی مبارک کا طویل حکمرانی کا اختتام ہوا تھا۔

No comments.

Leave a Reply