ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: ایرانی صدر

Hassan Rouhaniایرانی صدر

Hassan Rouhaniایرانی صدر

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران کے صدر Hassan Rouhani نے کہا ہے کہ ان کا ملک پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے  استعمال کے سلسلے میں کوئی پابندیاں قبول نہیں کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران چھ بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ وہ اس معاہدے کے لیے سیاسی عزم رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی ایرانیوں کے لیے فخر کا باعث ہے۔ دریں اثناء ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی سے متعلق خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ Alaeddin  نے کہا کہ اگر ایران یورینیم کی 20 فیصد افزودگی نہ کرتا تو آج تک کینسر کے دس لاکھ مریضوں کی جان جا سکتی تھی، گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں جوہری مسئلہ کے حوالے سے قومی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ Alaeddin کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ایران کی فوجی طاقت کا اچھی طرح اندازہ ہے اور وہ جانتا ہے کہ اس کی معمولی سی غلطی کے باعث خطے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply