چالیس سالوں میں تیسری بار صحرائے اعظم میں ایک بار پھر برف باری

چالیس سالوں میں تیسری  بار  صحرائے اعظم میں ایک بار پھر برف باری

چالیس سالوں میں تیسری بار صحرائے اعظم میں ایک بار پھر برف باری

صحارا ۔۔۔ نیوز ٹائم

صحرائے اعظم کا کچھ حصہ غیر متوقع طور پر برف باری سے سفید ہو گیا۔ صحرائے اعظم یا صحارا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے اور یہ خشک ترین ہونے کے ساتھ ساتھ گرم ترین بھی ہے جبکہ کہا جاتا ہے کہ یہاں پانی کے بغیر کچھ دن گزارنا بھی ممکن نہیں۔ یہ دنیا کا وہ آخری مقام ہو سکتا ہے جہاں آپ برف کو دریافت کرنے کا سوچ سکتے ہیں کیونکہ یہاں کا سردیوں کا اوسط درجہ حرارت ہی 30 سینٹی گریڈ ہے مگر قدرت کے کرشمے سے کون انکار کر سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس صحرا کا کچھ حصہ غیر متوقع طور پر برف باری سے سفید ہو گیا۔ واضح رہے کہ صحارا میں برف باری کا یہ 40 برسوں میں تیسری بار ایسا ہوا ہے اور وہ بھی دنیا کے گرم ترین خطے میں جس کی توقع کسی کو نہیں تھی جبکہ شمال مغربی الجزائر میں برف باری دیکھنے میں آئی تھی۔

No comments.

Leave a Reply