امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا لندن کا دورہ منسوخ، برطانیہ کا فوری ردعمل

امریکی صدر کی طرف سے یہ فیصلہ اپنے خلاف برطانیہ میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں کیا گیا ہے

امریکی صدر کی طرف سے یہ فیصلہ اپنے خلاف برطانیہ میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں کیا گیا ہے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی وزیر اعظم Theresa May کے ترجمان نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت امریکی صدر کے دورہ لندن کا خیر مقدم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے برطانیہ کے دورے کی دعوت قبول کی تھی اور وہ آئندہ ماہ لندن میں نئے امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آنا چاہتے تھے مگر انہوں نے بہ وجہ اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے ٹرمپ کو لندن دورے کی دعوت میں توسیع کی جائے گی اور توقع ہے کہ امریکی صدر اس دعوت کو قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کب برطانیہ آئیں گے، اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں برطانوی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ ایک دوسرے کے گہرے دوست اور حلیف ہیں اور دونوں ملکوں کی باہمی شراکت کو مزید گہرائی تک پہنچایا جائے گا۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ آئندہ مہینے برطانیہ کے سرکاری دورے پر نہیں جا رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply