جاپانی وزیر اعظم تین بلقان ریاستوں اور مشرقی یورپ کے تین ممالک کے دورے پر روانہ

جاپانی وزیر اعظم  شنزو آبے اپنے 6 روزہ دورے کے لئے جمعہ کی صبح ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے اپنے 6 روزہ دورے کے لئے جمعہ کی صبح ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے

 ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

وزیر اعظم Shinzo Abe تین بلقان ریاستوں اور مشرقی یورپ کے تین ممالک کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ان ممالک کا دورہ کرنے والے وہ پہلے جاپانی وزیر اعظم ہوں گے۔ جاپانی وزیر اعظم  Shinzo Abe ے اپنے 6 روزہ دورے کے لئے جمعہ کی صبح ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے۔  سب سے پہلے وہ روس کے ہمسایہ ملک اسٹونیا جائیں گے۔ اس کے علاوہ وہ لٹویا، لیتھوانیا، بلغاریہ سربیا اور رومانیہ جائیں گے۔ آبے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کے دورے سے جاپانی سفارتکاری مزید وسیع ہو گی۔  انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اپنے ہم منصبوں سے مذاکرات کے دوران وہ شمالی کوریا کے جوہری و میزائل پروگراموں اور عالمی برادری کو درپیش فوری نوعیت کے دیگر مسائل پر آرا  مربوط کر سکیں گے۔ آبے نے تیزی سے ترقی کرنے والے ان ملکوں کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی امید کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 30 سے زائد جاپانی کمپنیوں کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ جا رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply