تھائی لینڈ: اپوزیشن قائد فائرنگ میں ہلاک

Suthin Tharathin ہلاک ہونے والے اپوزیشن رہنما

Suthin Tharathin ہلاک ہونے والے اپوزیشن رہنما

بنکاک ۔۔۔ نیوز ٹائم

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم Yingluck Shinawatra کے مخالفین کے مطابق اتوار کو ایک اپوزیشن رہنما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اس واقعے کے بعد تھائی لینڈ میں دو فروری کے عام انتخابات کا انعقاد مزید مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ تھائی لینڈ میں کئی ہفتوں سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین Yingluck Shinawatra سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کے ایک ترجمان نے ذرائع کو بتایا کہ اپوزیشن رہنما Suthin Tharathin کو اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے ٹرک پر کھڑے ہو کر تقریر کر رہے تھے۔ مظاہرین کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کے باوجود حکومت لوگوں کے تحفظ اور ان کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ تھائی دارالحکومت میں واقع Erawan ایمرجنسی سینٹر نے ایک شخص کے ہلاک ہونے اور نو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ گزشتہ روز بھی تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ وزیر اعظم Yingluck کے مخالفین کی جانب سے آج بھی پولنگ اسٹیشنز بند کروانے کا سلسلہ جاری رہا، جس کے بعد ان انتخابات کا انعقاد مزید مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت مخالفین وزیر اعظم Yingluck کے اقتدار کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے 2 فروری کو عام انتخابات منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ انتخابات کے ذریعے یہ طے ہو جائے گا کہ تھائی عوام کس کے ساتھ ہیں۔ تاہم اپوزیشن انتخابات پر راضی نہیں ہیں۔ اپوزیشن تھائی حکومت پر کرپشن کا الزام عائد کرتی ہے۔ اس کا یہ بھی الزام ہے کہ Yingluck کے بھائی اور جلاوطن سابق تھائی وزیر اعظم Thaksin Shinawatra اپنی بہن کے ذریعے کٹھ پتلی حکومت چلا رہے ہیں۔ اتوار کے روز ہلاک ہونے والے اپوزیشن رہنما تین ماہ میں ہلاک ہونے والے دسویں شخص ہیں۔ ان مظاہروں کی وجہ سے تھائی معیشت کو بے حد نقصان پہنچ رہا ہے۔ یورپی یونین اور بین الاقوامی برادری تھائی حکومت اور اپوزیشن سے اس تنازع کو حل کرنے کی پہلے ہی اپیل کرچکے ہیں۔ تھائی لینڈ کی سیاست 2006ء سے کشیدگی کا شکار ہے۔ ایک فوجی بغاوت کے ذریعے Thaksin Shinawatra کو اقتدار سے معزول کیا گیا تھا، 2010ء تھائی لینڈ کے لیے بہت خون ریز رہا۔ Thaksin Shinawatra کے متعدد حامیوں، جو کہ ریڈ شرٹس بھی کہلاتے ہیں کو فوجی کریک ڈائون میں ہلاک کیا گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply