ایران: حکومت مخالف مظاہرے پھر شروع

انٹرنیٹ کے ذریعے منظر عام پر آنے والی فوٹیج

انٹرنیٹ کے ذریعے منظر عام پر آنے والی فوٹیج

تہران، واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران کے مختلف شہروں میں چند روز کے وقفے کے بعد حکومت کے خلاف دوبارہ احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق انٹرنیٹ کے ذریعے منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں دکھایا گیا ایران کے جنوبی شہر Bandar Abbas، وسطی صوبے Isfahan کے شہر Najafabad ، جنوب مشرقی شہر  Kerman اور صوبہ Fars کے وسطی شہر Shiraz میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ Bandar Abbas میں احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے دوسرے شہریوں سے احتجاجی تحریک میں شامل ہونے پر زور دیا۔ Shiraz میں مظاہرے نے ”مرگ برآمر ” کے نعرے لگائے۔ دوسری طرف احتجاجی مظاہروں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک تہران حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے والے ایرانیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایرانی عوام جب اپنے بدعنوان ڈکٹیٹر حکمرانوں کے جرائم کے خلاف اٹھے تو میں خاموش تماشائی نہیں بنا۔ امریکہ، ایرانی عوام کی آزادی کے لیے کی جانے والی دلیرانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سابق سپیکر اور حزب اختلاف کی سبز تحریک کے ایک رہنما Mahdi Kirobi نے ایرانی نظام کے سپریم رہنما خامنہ ای پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے  کہ حالیہ عوامی احتجاجی مظاہروں کا سبب گزشتہ 23 برسوں سے ملک میں جاری ظلم اور بدعنوانی اور حامنہ ای کا بطور مرشد اپنی ذمے داری قبول نہ کرنا ہے۔

No comments.

Leave a Reply